Sufinama

اے جذبۂ عشق ختمِ رسل اک روز تو ایسا ہوجائے

صبا افغانی

اے جذبۂ عشق ختمِ رسل اک روز تو ایسا ہوجائے

صبا افغانی

MORE BYصبا افغانی

    اے جذبۂ عشق ختمِ رسل اک روز تو ایسا ہوجائے

    ہو روضۂ اقدس پیشِ نظر اور ختم فسانہ ہوجائے

    اے سرورِ دیں محبوب خدا جو دل سے تمہارا ہوجائے

    یہ سارا زمانہ کیا شے ہے اللہ بھی اس کا ہوجائے

    بیمارِ غم فرقت پہ کرم یوں جان مسیحا ہوجائے

    دیدار کی پیاسی آنکھوں کو طیبہ کا نظارہ ہوجائے

    فاران کی چوٹی پھر آقا جلوؤں سے مجلی ہوجائے

    پھر نورِ حقیقت سے روشن اسلام کی دنیا ہوجائے

    اے مظہر انوار یزداں اے گنبد خضریٰ کے ساکن

    جس دل میں مکیں ہوجاؤ تم وہ گبند خضریٰ ہوجائے

    شیرازہ مسلم بھی برہم اور وقت کے تیور بھی برھم

    یہ وقت مدد ہے شاہِ امم رحمت کا اشارہ ہوجائے

    اس وقت فضائے عالم پر گھنگور گھٹائیں چھائیں ہیں

    اے ماہِ عرب اے نورِ خدا ظلمت میں اجالا ہوجائے

    رحمت کی گھٹائیں چھائیں الطاف کی بارش ہو اس پر

    حامی سرِ محشر جس کا بھی وہ گیسؤوں والا ہوجائے

    اسلام کا پرچم لہرائے اس طرح فضائے عالم پر

    جو ملحدو مشرک دنیا ہے توحید کی دنیا ہوجائے

    در اصل صباؔ وہ آنکھیں ہیں آنکھوں سے لگانے کے قابل

    جن آنکھوں کو شاہِ طیبہ کے روضہ کا نظارہ ہوجائے

    مأخذ :
    • کتاب : ماہنامہ پاسبان، الہ آباد
    • Author : مشتاق نظامی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے