Font by Mehr Nastaliq Web

ہوں اگر روح الامیں بھی پاسبانِ مصطفیٰ

صبا ماتھر جیپوری

ہوں اگر روح الامیں بھی پاسبانِ مصطفیٰ

صبا ماتھر جیپوری

MORE BYصبا ماتھر جیپوری

    ہوں اگر روح الامیں بھی پاسبانِ مصطفیٰ

    رک نہیں سکتے کسی سے عاشقانِ مصطفیٰ

    اب مرا دامن نہیں ہے دامنِ رحمت سے کم

    آ پڑی ہے اس پہ خاکِ آستانِ مصطفیٰ

    ہم دکھا دیں گے تمہیں کعبہ ادھر آتا ہوا

    جس طرح سجدہ کریں گے عاشقانِ مصطفیٰ

    عیدِ میلادالنبی کی بزم ہے آراستہ

    آج ہونا چاہیے اظہارِ شانِ مصطفیٰ

    کوئی سمجھا ہے نہ سمجھے گا کلامِ پاک کو

    جس طرح سمجھے ہوئے ہیں عاشقانِ مصطفیٰ

    بادۂ توحید کا اک جام مجھ کو بھی تو دے

    اے شبِ معراج والے میزبانِ مصطفیٰ

    آخر انساں ہے صباؔ تو یہ ملائک کہتے ہیں

    ہو نہیں سکتا بیانِ عز و شانِ مصطفیٰ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے