ایثار کے خلوص کے پیکر تھے گل حسن
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت گل حسن (پاکستان)
ایثار کے خلوص کے پیکر تھے گل حسن
خوشبوئے سادگی سے معطر تھے گل حسن
مینار علم و فن تھے وہ اپنی صفات میں
قامت میں روشنی کے برابر تھے گل حسن
لہجے میں ان کے قوس و قزح کی گھلا وٹیں
رنگوں کے امتزاج کا مظہر تھے گل حسن
تہذیب و آگہی کے سبق اس زبان پر
دل کی صداقتوں سے منور تھے گل حسن
کس منہ سے یہ کہوں کہ وہ ہم میں نہیں صبیحؔ
کیسے کہوں کہ ہم کو میسر تھے گل حسن
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.