Font by Mehr Nastaliq Web

اس طرح جانِ دو عالم ہے دل و جان کے ساتھ

صبیح الدین رحمانی

اس طرح جانِ دو عالم ہے دل و جان کے ساتھ

صبیح الدین رحمانی

MORE BYصبیح الدین رحمانی

    اس طرح جانِ دو عالم ہے دل و جان کے ساتھ

    جیسے قرآن ہو خود صاحبِ قرآن کے ساتھ

    دل میں یوں ہی رہے ارمانِ مدینہ یا رب

    ورنہ یہ دم بھی نکل جائے گا ارمان کے ساتھ

    یادِ والا نے تہہ قبر بڑا ساتھ دیا

    ورنہ کچھ بھی نہ تھا مجھ بے سرو سامان کے ساتھ

    روحِ اسلام کا مفہوم ادا ہو جائے

    ملے اخلاق سے انسان جو انسان کے ساتھ

    موت سے پہلے زبان پر کوئی نام آتا ہے

    خاتمہ ہوتا ہے مؤمن کا بڑی شان کے ساتھ

    یوں تو کونین کی ہر شے میں ہیں اس کے جلوے

    مگر ایمان کی شمعیں ہیں مسلمان کے ساتھ

    ہاتھ سے دولتِ کونین کو کیسے چھو لوں

    ربط ہاتھوں کو ہے اس گوشۂ دامان کے ساتھ

    دونوں عالم میں نہ ہو کیوں مری توقیر صبیحؔ

    خاص نسبت ہے مجھے حضرتِ حسان کے ساتھ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے