Font by Mehr Nastaliq Web

جلوہ گر مشعل سرمدی ہوگئی

صبیح الدین رحمانی

جلوہ گر مشعل سرمدی ہوگئی

صبیح الدین رحمانی

MORE BYصبیح الدین رحمانی

    جلوہ گر مشعل سرمدی ہوگئی

    ہر طرف روشنی روشنی ہوگئی

    سجدہ گاہِ حضورِ نبی ہوگئی

    بندگی واقعی بندگی ہوگئی

    رحمتیں دیکھتی ہیں مری سمت خود

    کیسی قسمت گنہگار کی ہوگئی

    ان کے جلووں کی پھیلی جو تابانیاں

    دور دنیا سے سب تیرگی ہوگئی

    اللہ اللہ شانِ کلامِ نبی

    جو کہا حق کی مرضی وہی ہوگئی

    ذکرِ جنت ذرا بھی جہاں چھڑ گیا

    مجھ کو سیرِ دیارِ نبی ہوگئی

    ایسی چھلکی شرابِ حبیبِ خدا

    خود خودی حاصلِ بے خودی ہوگئی

    نعت گوئی کہاں اور کہاں میں صبیحؔ

    صرف حسان کی پیروی ہوگئی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے