Font by Mehr Nastaliq Web

حوصلہ دے فکر کو اور بارشِ فیضان کر

صبیح الدین رحمانی

حوصلہ دے فکر کو اور بارشِ فیضان کر

صبیح الدین رحمانی

MORE BYصبیح الدین رحمانی

    حوصلہ دے فکر کو اور بارشِ فیضان کر

    ہے ثنا تیری بہت مشکل اِسے آسان کر

    رفتہ رفتہ کھول مجھ پر راز ہائے جسم و جاں

    دھیرے دھیرے مجھ پہ ظاہر تو مری پہچان کر

    زیست کے تپتے ہوئے صحرا میں ہوں اس سے نکال

    میرے سر پر بیکراں رحمت کی چادر تان کر

    کفر آلود فضا میں سانس لینا ہے محال

    پھر سے اس گم کردہ رِہ کو صاحب ایمان کر

    ختم ہوجائے بساطِ خاک کا سب شور و شر

    بے سکونی کو عطا پھر حسنِ اطمینان کر

    خیمۂ شب سے یہی آواز آتی ہے صبیحؔ

    حمد لکھ اور اس طرح بخشش کا کچھ سامان کر

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے