Font by Mehr Nastaliq Web

ان کا احساں ہے خدا کا شکر ہے

صبیح الدین رحمانی

ان کا احساں ہے خدا کا شکر ہے

صبیح الدین رحمانی

MORE BYصبیح الدین رحمانی

    ان کا احساں ہے خدا کا شکر ہے

    دل ثنا خواں ہے خدا کا شکر ہے

    اسوۂ خیر البشر ہے سامنے

    راہ آساں ہے خدا کا شکر ہے

    دولتِ عشقِ نبی سینےمیں ہے

    پاس ایماں ہے خدا کا شکر ہے

    غم نہیں کوئی کہ اسمِ مصطفیٰ

    راحتِ جاں ہے خدا کا شکر ہے

    مجھ سا عاصی اور شہر نور میں

    ان کا مہماں ہے خدا کا شکر ہے

    ذکر حمد و نعت سے آراستہ

    محفلِ جاں ہے خدا کا شکر ہے

    میرے فکر و فن کا میری زیست کا

    نعت عنواں ہے خدا کا شکر ہے

    ان کے در پر حاضری کا اے صبیحؔ

    پھر سے امکاں ہے خدا کا شکر ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے