Font by Mehr Nastaliq Web

محمد کے جلوے نظر آ رہے ہیں

صبیح الدین رحمانی

محمد کے جلوے نظر آ رہے ہیں

صبیح الدین رحمانی

MORE BYصبیح الدین رحمانی

    محمد کے جلوے نظر آ رہے ہیں

    حجابِ دو عالم اٹھے جا رہے ہیں

    درِ شہ پہ ہم یوں مٹے جا رہے ہیں

    پئے زندگی زندگی پا رہے ہیں

    صبا کوئی پیغام طیبہ سے لائی

    گلستاں کے کانٹے کھلے جا رہے ہیں

    سنورتی ہے قدرت نکھرتی ہے فطرت

    کچھ اس شان سے شاہِ دیں آ رہے ہیں

    نہ روشن ہو کس طرح یہ چاند سورج

    درِ مصطفیٰ سے ضیا پا رہے ہیں

    وہ شمعِ حرم ہو کہ طورِ تجلیٰ

    حضور آپ ہی نور برسا رہے ہیں

    دو عالم کے داتا نگاہِ کرم ہو

    سگِ آستاں ٹھوکریں کھا رہے ہیں

    صبیحِؔ سخن ور جو شہرت ہے تیری

    کرم تجھ پہ سرکار فرما رہے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے