Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

عالم_علم_شریعت ہے بنی ہاشم کا چاند

آرزو سہارن پوری

عالم_علم_شریعت ہے بنی ہاشم کا چاند

آرزو سہارن پوری

عالم علم شریعت ہے بنی ہاشم کا چاند

عطر گلہائے طریقت ہے بنی ہاشم کا چاند

پیکر سادہ میں صناع حقیقی کا جمال

شاہکار دست قدرت ہے بنی ہاشم کا چاند

ناز جعفر شان حمزہ ثانی حیدر لقب

خسرو ملک شجاعت ہے بنی ہاشم کا چاند

جوہر شمشیر عریاں ضیغم دشت وغا

زور بازوئے امامت ہے بنی ہاشم کا چاند

لوح پیشانی وہی چشم و لب و عارض وہی

ہو بہو حیدر کی صورت ہے بنی ہاشم کا چاند

شعلہ عشق سراپا پیکر سوز تمام

قلب فطرت کی حرارت ہے بنی ہاشم کا چاند

ضد پہ آجاے تو طوفانوں کا سینہ چیر دے

نفس پیغمبر کی قوت ہے بنی ہاشم کا چاند

نکہت محسوس جس کی مستی جام ولا

وہ گل باغ ولایت ہے بنی ہاشم کا چاند

روز اول سے وفا والوں کی دنیا کا امام

روح ایمان محبت ہے بنی ہاشم کا چاند

دل کے آئینے جلا پاتے ہیں جس کی آب سے

وہ در بحر حقیقت ہے بنی ہاشم کا چاند

جس کی ہیبت کے دلوں پر عام سکے ہیں رواں

وہ تجلی جلالت ہے بنی ہاشم کا چاند

اک حسین ابن علی ابن طالب ہی کی کیا

کل بنی ہاشم کی عزت ہے بنی ہاشم کا چاند

اس کی چوکھٹ سے تہی داماں کوئی آتا نہیں

نازش اہل سخاوت ہے بنی ہاشم کا چاند

لب پہ یوں آتا ہے نام عباس کا اے آرزوؔ

جیسے اک پیغام رحمت ہے بنی ہاشم کا چاند

مأخذ :
  • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد گیارہویں (Pg. 35)
  • Author : عرفان عباسی

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے