Font by Mehr Nastaliq Web

آپ سب سے جدا سیدہ عائشہ

صفیہ ناز صابری

آپ سب سے جدا سیدہ عائشہ

صفیہ ناز صابری

MORE BYصفیہ ناز صابری

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت عائشہ صدیقہ

    آپ سب سے جدا سیدہ عائشہ

    جانِ خیرالوریٰ سیدہ عائشہ

    آپ نورِ نگاہِ حبیبِ خدا

    کیسا رتبہ ملا سیدہ عائشہ

    جلوہ گر جس میں تھے سرورِ انبیا

    وہ ٹھکانا ملا سیدہ عائشہ

    آپ کی شان لفظوں میں ہو کیا بیاں

    ہیں وفا ہی وفا سیدہ عائشہ

    ہر گھڑی آپ کے سامنے ہی رہا

    چہرۂ والضحیٰ سیدہ عائشہ

    آخری وقت تھیں پاس محبوب کے

    فخر ہے آپ کا سیدہ عائشہ

    آپ کی شانِ اقدس کی کیا بات ہے

    ذکر ہے جا بجا سیدہ عائشہ

    شامل اپنی کنیزوں میں کر لیجبے

    مجھ کو بہرِ خدا سیدہ عائشہ

    نازؔ کی سوچ اور فہم سے ہے ورا

    آپ کا مرتبہ سیدہ عائشہ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے