وہ زلف عنبریں وہ سراپا خیال میں
وہ زلف عنبریں وہ سراپا خیال میں
رہتا ہے شاہِ دین کا چہرہ خیال میں
ترقیمِ نعتِ شاہِ دو عالم کے واسطے
لازم رہے حضور کا اسوہ خیال میں
دل میں سما گئیں ہیں مدینے کی رونقیں
رہتا ہے ہر گھڑی مرے روضہ خیال میں
آنکھوں میں بس گئی ہے جو صورت حضور کی
دِکھتا ہے چار سو مجھے جلوہ خیال میں
خوشبو نے رگِ جان میں خیمے لگا لیے
جب آگیا ہے ان کا پسینہ خیال میں
محبوبِِ دو جہاں تھے مدینے میں جلوہ گر
وہ آ گیا ہے میرے زمانہ خیال میں
جس خوش نصیب راہ سے گزرے تھے شاہِ دیں
چوما ہے نازؔ نے بھی وہ رستہ خیال میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.