واللیل جو وہ کاکل_خم_دار پڑھے ہے
واللیل جو وہ کاکل خم دار پڑھے ہے
یاسین کو دندان گہر بار پڑھے ہے
اے حسن چمن تیری حدیث لب و رخسار
ہر پھول کی پتی گل و گلزار پڑھے ہے
حسان کو دیکھو تو ذرا نعت پیمبر
منبر پہ کھڑا ہو کے وہ حق دار پڑھے ہے
تفسیر ترے خلق کی اے ذات رسالت
کردار پڑھے ہے مری گفتار پڑھے ہے
اے فاتح عالم تری نصرت کی حکایت
یہ کوہ و دمن وادی و کہسار پڑھے ہے
آیات شفا کو تری اے جان مسیحا
پاتا ہے شفا دل سے جو بیمار پڑھے ہے
اتری تھی شب وصل جو یہ آیت اسریٰ
اب تک پر جبریل کی رفتار پڑھے ہے
ہر قطرۂ خوں سے جو رقم ہو وہی آیت
دیوانہ سر خنجر خونخوار پڑھے ہے
ہے کوثری پیمانے میں جو نقش حکایت
ہر گھونٹ پہ ساقی پڑھے مے خوار پڑھے ہے
ہر جام میں تحریر ہے جو سورۂ کوثر
ساغر پڑھے بادہ پڑھے سرشار پڑھے ہے
اے ذات مقدس تری تعظیم کا خطبہ
ایوان حرم کعبہ و مینار پڑھے ہے
مدحت تری صد شوق فرشتوں کی جماعت
آکر اسی سرکار میں سرکار پڑھے ہے
عرفان محبت کی ہے تکمیل جو آیت
صدیق عمر عثمان و علی یار پڑھے ہے
- کتاب : Kilk-e-Midhat (Pg. 54)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.