تم ہو آل_مصطفیٰ غوث_الوریٰ
دلچسپ معلومات
موسیٰ آزاد قوال کی آواز میں فلمی طرز ’’دل کے ارماں۔۔۔‘‘ پر لکھی ہوئی مقبولِ عام منقبت در شان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)
تم ہو آل مصطفیٰ غوث الوریٰ
تاجدار اولیا غوث الوریٰ
جان زہرہ جان حیدر آپ ہیں
آپ کا یہ سلسلہ غوث الوریٰ
چور کو ابدال تم نے کر دیا
مرحبا صد مرحبا غوث الوریٰ
پائے احمد کا نشاں کندھے پہ تھا
جب ہوئے جلوہ نما غوث الوریٰ
آپ نے اسلام کی تبلیغ کی
تم پہ قرباں دل مرا غوث الوریٰ
اپنے ہاتھوں سے پلا دو ایک جام
بادۂ عرفاں کا غوث الوریٰ
گلشن احمد کے تم اک پھول ہو
سبط محبوب خدا غوث الوریٰ
اپنے ساغر کو دکھا دو خواب میں
اپنا جلوہ بھی ذرا غوث الوریٰ
- کتاب : Moosa Azad Qawwal, Part 1 (Pg. 4)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.