سویا نصیب کب مرا آقا جگائیں_گے
دلچسپ معلومات
موسیٰ آزاد قوال کی آواز میں فلمی طرز پر لکھی ہوئی مقبولِ عام قوالی۔
سویا نصیب کب مرا آقا جگائیں گے
قدموں میں مجھ غریب کو کس دن بلائیں گے
دیں گے جاں خوشی سے محمدؐ کے دین پر
باطل کے آگے ہم نہ کبھی سر جھکائیں گے
آئے گا وقت گلشن اسلام پر اگر
ہم اس چمن کو خون جگر سے سجائیں گے
کہنا در رسول پہ جا کر اے حاجیو
کب تک حضور یاد میں ہم کو رلائیں گے
ہو گا خدا کا حکم تو لا ریب شان سے
اک روز ہم بھی در پہ محمدؐ کے جائیں گے
محشر میں دیکھنا تو اسے واعظ مرے حضور
ہم عاصیوں کو ساغرؔ کوثر پلائیں گے
- کتاب : Moosa Azad Qawwal, Part 1 (Pg. 3)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.