مہکی_مہکی ہوئی فضا ہے آج
مہکی مہکی ہوئی فضا ہے آج
رقص میں رحمت خدا ہے آج
سب کی آنکھیں ہیں محو نظارہ
کون محفل میں آ گیا ہے آج
شہر میں رحمتیں نہ کیوں برسیں
ذکر سرکار جا بجا ہے آج
ہے تصور میں گنبد خضریٰ
یاد محبوب کا مزہ ہے آج
پھر دیار نبی دکھا مولیٰ
شوق سجدہ مچل رہا ہے آج
میرے چاروں طرف زہے قسمت
ان کے جلووں کا دائرہ ہے آج
کیوں نہ جی بھر کہ جام لوں اے فروغؔ
میرا ساقی پلا رہا ہے آج
- کتاب : Sukhan Waraan-e-Izzat (Pg. 80)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.