کسی پتھر پہ گھسنے سے نہ آب_زر سے جاتا ہے
کسی پتھر پہ گھسنے سے نہ آب زر سے جاتا ہے
گنہ کا داغ ذکر ساقیٔ کوثر سے جاتا ہے
ہوائیں بوسہ لیتی ہیں نظارے رقص کرتے ہیں
کوئی واپس جب اپنے گھر نبی کے در سے جاتا ہے
در سرکار کے ابر کرم کی بات مت پوچھو
برستا ہے یہ جس دم تو مسلسل برسے جاتا ہے
غم ہجر نبی ایسا انوکھا غم ہے ہر غم سے
یہ غم کوئی دوا سے نہ کوئی منتر سے جاتا ہے
بہت آتا ہے مجھ کو یاد اس دم گنبد خضریٰ
کبوتر جب کوئی ہو کر مرے چھپر سے جاتا ہے
زمیں سے عرش پر پہنچے جب آقا تب ہوا ثابت
خدا کے گھر کا رستہ مصطفیٰؐ کے گھر سے جاتا ہے
فروغؔ آقا کا یہ پیغام دنیا کو سنا دو تم
کہ ڈر دنیا کا سینے سے خدا کے ڈر سے جاتا ہے
- کتاب : Sukhan Waraan-e-Izzat (Pg. 79)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.