Font by Mehr Nastaliq Web

فنکار تھا، حاصل تھی، ہر فن سے شناسائی

صغیر احمد صوفی

فنکار تھا، حاصل تھی، ہر فن سے شناسائی

صغیر احمد صوفی

MORE BYصغیر احمد صوفی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت ابوالحسن امیر خسروؔ (دہلی-بھارت)

    فنکار تھا، حاصل تھی، ہر فن سے شناسائی

    قدموں میں رہی اس کے ہر منزلِ دانائی

    وہ بزمِ شریعت ہو، یا بزم طریقت ہو

    ہر حال نمایاں تھی اس شخص کی گیرائی

    اک عاشقِ صادق تھا اک رہبر کامل تھا

    وہ مرد قلندر تھا، ہر علم کا شیدائی

    ہندو ہو مسلماں ہو کس دل میں نہیں گونجی

    اس ہند کے طوطی کی آواز کی شہنائی

    اشعار سے پھیلایا پیغام ،محبت کا

    موسیقی کے نغموں سے کی انجمن آرائی

    دنیا سے گئے اس کو ، یوں سات صدی گذری

    باقی ہے مگر اب تک اس کی وہی رعنائی

    یہ عشق حقیقی کا اعجاز ہے خسرو نے

    محبوب الٰہی کے قدموں میں جگہ پائی

    اشعار نے خسروؔ کے عقدے کیے حل کیا کیا

    جب بھی کبھی صوفیؔ پر دشوار گھڑی آئی

    مأخذ :
    • کتاب : نذر خسرو امیر خسرو (Pg. 65)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے