تجلی نورِ ایماں جلوۂ بے داغ ہے خسرو
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت ابوالحسن امیر خسروؔ (دہلی-بھارت)
تجلی نورِ ایماں جلوۂ بے داغ ہے خسرو
خدا کے فیض کا در پر ترے بازار ہے خسرو
گدا ہو شاہ ہو سب پر ترا فیضان یکساں ہے
جہاں والوں کے حق میں بارش انوار ہے خسرو
تقدس کی ضیا ہے منبع الہام ہے خسرو
خدا کا عرش ہے بھیجا ہوا پیغام ہے خسرو
اگر چشمِ بصیرت ہو تو پھر یہ راز افشا ہے
حقیقت میں علاجِ گردش ِایام ہے خسرو
خوشا یہ شب نچھاور تیرے در پر سب کا تن من ہے
عقیدت کے چراغوں کی نظر بھی سوئے مدفن ہے
معطر ہے فضایہ کس کا ذکر خیر ہے صوفیؔ
کہ ایسے وقت میں روحانیت کی شمع روشن ہے
- کتاب : نذر خسرو امیر خسرو (Pg. 64)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.