سہارا بے_سہاروں کا حمایت مرتضیٰ کی ہے
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف-عراق)
سہارا بے سہاروں کا حمایت مرتضیٰ کی ہے
ہر آڑے وقت کام آنا یہ عادت مرتضیٰ کی ہے
ولایت مرتضیٰ کی ہے امامت مرتضیٰ کی ہے
خدا کے فضل سے ہر اک فضیلت مرتضیٰ کی ہے
پسندیدہ خدا کا کیوں نہ مقبول دو عالم ہو
دلیل اس قول پر خود معنویت مرتضیٰ کی ہے
شب ہجرت وہ گہری نیند پھر اعدا کے نرغے میں
یہ جرأت مرتضیٰ کی ہے یہ ہمت مرتضیٰ کی ہے
گنہگارو نہ گھبراؤ خیال روز محشر سے
شفاعت مصطفیٰ کی ہے حمایت مرتضیٰ کی ہے
شعور دید سے ہوتا ہے عرفان نظر پیدا
نہ جانے کتنے پردوں میں حقیقت مرتضیٰ کی ہے
علی کو دیکھتا ہوں واجب و ممکن کے جلووں میں
ہر آئینہ مری نظروں میں صورت مرتضیٰ کی ہے
میں اس منزل میں چل کر دیکھتا ہوں اپنے مولیٰ کو
جہاں من کنت مولیٰ سے نسبت مرتضیٰ کی ہے
دکھا دوں چیر کر دل اپنا گر بس چل سکے میرا
اس آئینے میں کتنی صاف صورت مرتضیٰ کی ہے
تولائے علی سے ہے ہماری زندگی کاملؔ
ہمارا سارا سرمایۂ محبت مرتضیٰ کی ہے
- کتاب : وارداتِ کامل (Pg. 182)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.