Font by Mehr Nastaliq Web

ہے زمانے بھر میں شہرہ اب مرے اشعار کا

ساحر ہوشیار پوری

ہے زمانے بھر میں شہرہ اب مرے اشعار کا

ساحر ہوشیار پوری

MORE BYساحر ہوشیار پوری

    ہے زمانے بھر میں شہرہ اب مرے اشعار کا

    ذکر ہے ان میں جنابِ احمدِ مختار کا

    جسم خاکی میں نہاں اک مخزنِ تنویر ہے

    ہے مرے دل میں تصور احمدِ مختار کا

    اک زمانہ تک رہا ہے مجھ کو کس تعظیم سے

    ہے مری آنکھوں میں جلوہ سیدِ ابرار کا

    قاتلوں نے بھی جھکایا آپ کے قدموں پہ سر

    یہ بھی تھا اک معجزہ اخلاق کی تلوار کا

    دولتِ دنیا کی اس زردار کو خواہش نہیں

    مل گیا جس کو خزانہ آپ کے دیدار کا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے