سجدے میں دل جھکے تو یہ سر کو خبر نہ ہو
سجدے میں دل جھکے تو یہ سر کو خبر نہ ہو
ٹپکے نظر سے خون جگر کو خبر نہ ہو
دن کی تجلیوں سے مجھے کوئی ڈر نہیں
روداد تار شب کی سحر کو خبر نہ ہو
عشق رسول ہے مرا سرمایۂ حیات
غربت کی میری لعل و گہر کو خبر نہ ہو
تنہائیوں کو کوئی بھی شہرت نہ چاہیے
میں اس طرح رہوں مرے گھر کو خبر نہ ہو
تم جب بھی یاد کرتے ہو گوہرؔ کو پیار سے
ایسا نہیں کہ اس کے جگر کو خبر نہ ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.