Font by Mehr Nastaliq Web

سرزمین_پنڈ تو رشک_مہ_و_خورشید ہے

سجاد احسن

سرزمین_پنڈ تو رشک_مہ_و_خورشید ہے

سجاد احسن

MORE BYسجاد احسن

    دلچسپ معلومات

    مناقبِ در شان حضرت شاہ تاج الدین قادری شاکرؔ (پنڈ-شیخ پورہ)

    سرزمین پنڈ تو رشک مہ و خورشید ہے

    خاک میں تیری نہاں اک پیکر ناہید ہے

    جو قمر بن کر عیاں ہے اور جو احسن کبھی

    اس ضیا پاشی میں گم ہے کوئی محو دید ہے

    تیرے ہر ذرے میں جلوہ گنبد خضریٰ کا ہے

    دور ظلمت میں خوشا تو مرکز تمجید ہے

    ہے تیری آغوش میں کیف تصوف سرمدی

    اس زمیں کی خاک بھی موتی ہے مروارید ہے

    مل گیا سجادؔ کو اس در سے منزل کا پتہ

    خانقاہ شاکری گنجینۂ توحید ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے