حدود_عقل سے بالا ہے عظمت غوث_اعظم کی
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)
حدود عقل سے بالا ہے عظمت غوث اعظم کی
خدا ہی جنتا ہے شان رفعت غوث اعظم کی
زمین و آسماں پر ہے حکومت غوث اعظم کی
سبھی جن و بشر کو ہے ضرورت غوث اعظم کی
میں ایسی نیند سو جاؤں کہ قسمت میری کھل جائے
الٰہی کر عطا مجھ کو زیارت غوث اعظم کی
وہ پل میرے لیے معراج سے تو کم نہیں ہو گا
دکھے جو عالم رویا میں صورت غوث اعظم کی
میسر سب کو ہوتی بھی نہیں ہے قادری الفت
خدا کی خاص رحمت ہے محبت غوث اعظم کی
دیوانہ وار جا کر ان کے قدموں سے میں لپٹوں گا
مجھے محشر میں ہوگی جب زیارت غوث اعظم کی
نظارہ اہل محشر دیکھیں گے جب قادریوں کا
جہنم سے بچا لے گی عقیدت غوث اعظم کی
بھلا سلمانؔ سے کیسے ادا ہو منقبت ان کی
یقیناً اس میں شامل ہے اجازت غوث اعظم کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.