Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

نجف کا بادشا ہے اور میں ہوں

ثقلین احمد جعفری

نجف کا بادشا ہے اور میں ہوں

ثقلین احمد جعفری

MORE BYثقلین احمد جعفری

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف-عراق)

    نجف کا بادشا ہے اور میں ہوں

    در مشکل کشا ہے اور میں ہوں

    یہ حسرت ہے نجف جا کر کہوں میں

    مرا حاجت روا ہے اور میں ہوں

    یہ فرمایا نبی نے بہر حیدر

    علی نور خدا ہے اور میں ہوں

    کہا اصحاب سے اپنے نبی نے

    علی خیر الوریٰ ہے اور میں ہوں

    مرا آقا امیرالمؤمنیں ہے

    ابو ذر کی صدا ہے اور میں ہوں

    لحد میں میری ظلمت غیر ممکن

    علی شمس الضحیٰ ہے اور میں ہوں

    کہے گا قبر میں ثقلینؔ احمد

    علی سا پیشوا ہے اور میں ہوں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے