Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

سراپا ہے یہ اللہ کا ذرا دیکھو محمدؐ کو

عاشق حیدرآبادی

سراپا ہے یہ اللہ کا ذرا دیکھو محمدؐ کو

عاشق حیدرآبادی

MORE BYعاشق حیدرآبادی

    سراپا ہے یہ اللہ کا ذرا دیکھو محمدؐ کو

    یہی ہے ذات کا جلوہ زار دیکھو محمدؐ

    جو بندہ ہے وہ ہے مولیٰ جو خالق ہے وہ ہے مخلوق

    مصور خود بنا نقشہ ذرا دیکھو محمدؐ کو

    کلام اللہ کو سمجھو زباں سے کس کی نکلا ہے

    سنو جبریل کا کہنا ذرا دیکھو محمدؐ کو

    تعشق سے خود اپنے ہی احد احمدؐ بنا ہے یہاں

    اٹھا کر میم کا پردا ذرا دیکھو محمدؐ کو

    صفات ذات کا جامع علم حق کا جو کہلایا

    یہی ہے برزخ کبریٰ ذرا دیکھو محمدؐ کو

    کہاں بے جسم ہے اسم اب نشان سے شان ہے پیدا

    خدا کا خاص ہے چہرا ذرا دیکھو محمدؐ کو

    بنا ہے رب جو کعبہ کا مدینہ میں وہی ہے ابد

    ہے شان یثرب و بطحا ذرا دیکھو محمدؐ کو

    تعین آگے احمدؐ کے نہیں ہے کچھ نظر کر لو

    جو خواہاں حق کا ہے دیدہ ذرا دیکھو محمدؐ کو

    ہے ساری کائنات اس کی کہوں اس سے زیادہ کیا

    تصور کر کے تم اچھا ذرا دیکھو محمدؐ کو

    معین الدین کے عاشق سے سمجھ لو بھید عرفاں کا

    اگر تم حق کے ہو جویا ذرا دیکھو محمدؐ کو

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    نا معلوم

    نا معلوم

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے