انداز_نوازش یہ سخاوت ہی الگ ہے
انداز نوازش یہ سخاوت ہی الگ ہے
اے یار مرے تیری عنایت ہی الگ ہے
عقبیٰ کا کوئی خوف نہ دنیا کا ڈر مجھے
میرے صنم کی مجھ پہ قیادت ہی الگ ہے
رضواں تری جنت کی حقیقت تو سہی ہے
محبوب کے روضے کی زیارت ہی الگ ہے
بکھری ہوئی ہے ہر سو جو نورانی فضائیں
دربار فضیلت کی تو رنگت ہی الگ ہے
سر پر بٹھا رہے ہیں مجھے لوگ اس لیے
انداز مرا تیری بدولت ہی الگ ہے
اے سرفرازؔ چوم کے بڑھ کر در جاناں
کہتا ہے زمانہ تری نسبت ہی الگ ہے
- کتاب : Sukhanwaran-e-Izzat (Pg. 270)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.