Font by Mehr Nastaliq Web

میں فدا ہوں تم پہ شہِ زماں مجھے سب غموں سے چھڑا دیا

سرور اجمیری

میں فدا ہوں تم پہ شہِ زماں مجھے سب غموں سے چھڑا دیا

سرور اجمیری

MORE BYسرور اجمیری

    میں فدا ہوں تم پہ شہِ زماں مجھے سب غموں سے چھڑا دیا

    مجھے اپنے عشق میں آپ نے مرے خواجہ خوب پھنسا دیا

    موری نیا تھی منجدھار میں یا کو پار آپ نے کینے ہے

    توپہ واری واری میں اے پیا مجھے آ کے تم نے بچا دیا

    موہے اپنی تم نے ڈگربتا رہِ غیر مجھ سے ہے دی چھڑا

    تورا درس پاکے اے پیا سدھ بدھ کو میں نے بھلا دیا

    نہیں غیر کی مجھے چاہ ہے میں فدا ہوں تم پہ اے شاہ اب

    یہ کرم بہت ہی بڑا ہوا کہ خیالِ غیر ہٹا دیا

    جہاں دیکھا وہیں ہے جلوہ گر یہاں اور وہاں ادھر اور ادھر

    یہ کرم ہے خواجہ کا مجھ پہ کیا کہ دوئی کا پردہ اٹھا دیا

    کروں کس زباں سے میں شکر یہ کرم آپ کا ہے بے انتہا

    یہاں کفر دل سے ہٹاتے ہی وہاں عشق اپنا دلا دیا

    وہی ہر طرف نظر آتا ہے ذرا غور سے دیکھا چاہیے

    وہی سرورؔ آپ سے بھی ملا جو خودی کو دل سے مٹا دیا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے