Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

اللہ اللہ خیبر گیرئی بے نوا مجھ کو سرکار کا سنگ در مل گیا

ستار وارثی

اللہ اللہ خیبر گیرئی بے نوا مجھ کو سرکار کا سنگ در مل گیا

ستار وارثی

MORE BYستار وارثی

    اللہ اللہ خیبر گیرئی بے نوا مجھ کو سرکار کا سنگ در مل گیا

    خستہ حالوں پر نظر کرم ہو گئی ، غم زدوں کو شعور مل گیا

    کیفیت درد کی کیف آگیں ہوئی لذت سوز پنہاں بھی بڑھتی گئی

    ہر نفس ان کے جلوؤں میں گم ہو گیا جب سے ان کا غم معتبر مل گیا

    سرور دوسرا سیدالمرسلیں میری چشم تصور میں خود آ گئے

    اے دل مضطرب ہو مبارک تجھے تیرا وارث ترا چارہ گر مل گیا

    وہ جسم صداقت وہ محبوب رب وہ سراپا وفا دل ربا ذی شرف

    جو ہے تخلیق کون و مکاں کا سبب مجھ کو وہ مالک بحر و بر مل گیا

    وہ مکینِ حرا، مظہرِ کبریا، خاتم الانبيا، نازشِ اصفیا

    جس کی نظروں میں ہے راز عرش علی عاصیو تم کو وہ دیدہ در مل گیا

    گشتگان محبت کو چین آگیا مطمئن ہو گئی بے نوائی مری

    یادِ سرکار طیبہ مجھے آگئی، عشق کو میرے اذن سفر مل گیا

    جس کا روئے میں حسیں شرح شمش الضحیٰ اور تفسیر واللیل زلف دوتا

    جو ہے سر تا قدم نور ذاتِ خدا مجھ کو ستار ایسا بشر مل گیا

    مأخذ :
    • کتاب : ستار وارثی کی نعت (Pg. 76)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے