Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

پہنچے ملنے خدا سے جو شاہِ امم نور کا عرش تک ایک زینہ بنا

ستار وارثی

پہنچے ملنے خدا سے جو شاہِ امم نور کا عرش تک ایک زینہ بنا

ستار وارثی

MORE BYستار وارثی

    پہنچے ملنے خدا سے جو شاہِ امم نور کا عرش تک ایک زینہ بنا

    آئے طیبہ میں جب وہ مبارک قدم شہرِ یثرب جو تھا وہ مدینہ بنا

    جب مدینے میں پہنچے خدا کے نبی، ان کے قدموں پہ ساری خدائی جھکی

    بن گئی ساری دنیا ایک انگشتری اور مدینہ ہی اس کا نگینہ بنا

    مردہ دل ہوگئے تھے جو انسان کے، ان کے حسن تبسم سے زندہ ہوئے

    ان کی خوشبو سے عالم معطر ہو عطرِ غل آپ کا جب پسینہ بنا

    عاشقوں کی یہ ان کے عجب شان تھی عشق میں ان کے مٹ کر بقا مل گئی

    درد خود ان کا بڑھ کر دوا بن گیا، ان کا مرنا ہی دراصل جینا بنا

    ان کے جلوے نظرمیں سمانے لگے، وہ میری روح کو جگمگانے لگے

    اللہ اللہ جلوہ گہِ حسن جب نورِ عرفاں سے یہ میرا سینہ بنا

    محویت شوق کی اور بڑھتی گئی، وہ تصور میں تشریف لانے لگے

    تلخئی ہجر بھی راس آنے لگی دل محبت کا جب سے خزینہ بنا

    یاد کرتا ہوں ان کو میں صبح و مسا، ہے محمد محمد وظیفہ مرا

    ان کی چشمِ کرم ہے جو ستارؔ اب زندگی کا مری یہ قرینہ بنا

    مأخذ :
    • کتاب : ستار وارثی کی نعت (Pg. 81)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے