مستوں کا آپ کے ہے عجب سطحِ نظر
مستوں کا آپ کے ہے عجب سطحِ نظر
کرتے ہیں سجدہ آپ کی چوکھٹ کو چوم کر
یہ بارگاہِ حسن عدیم المثال ہے
روح الامیں جھکاتے ہیں اس آستاں پہ سر
عاشق خدا ہے خود بھی تمہارے جمال پر
ثانی ہیں تمہارا کوئی شاہِ بحر و بر
نبیوں کے پیشوا ہو خدا کے حبیب ہو
تم سا ہوا، نہ ہوگا کہیں کوئی خوب تر
تم رونقِ ازل ہو، تمہی حسن کائنات
تم سے ہے فیض یاب ہر آئینہ نظر
ستارؔ وارثی ہے یہی میری بندگی
نعتِ رسولِ پاک ہے میری زبان پر
- کتاب : ستار وارثی کی نعت
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.