Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جب سے ملا ہے درد ترا دائمی مجھے

ستار وارثی

جب سے ملا ہے درد ترا دائمی مجھے

ستار وارثی

MORE BYستار وارثی

    جب سے ملا ہے درد ترا دائمی مجھے

    مایوس کر سکا نہ غمِ زندگی مجھے

    لے چل درِ حبیب پہ اے بیخودی مجھے

    کرنا ہے وقف ان کے لیے زندگی مجھے

    رونا مرا وضو ہے، عبادت ترا خیال

    بس یہ نمازِ شوق ہی راس آگئی مجھے

    تو آفتابِ حسن ہے، میں ذرۂ حقیر

    بخشی ہے تیرے جلوؤں نے تابندگی مجھے

    تیری رضا پہ کر دوں میں قربان ہر خوشی

    مل جائے اب تو عشق میں وہ آگہی مجھے

    دنیا بدل گئی مرے صبر و قرار کی

    جب سے دیا ہے تو نے غمِ عاشقی مجھے

    ستارؔ اب حرم سے غرض ہے، نہ دیر سے

    ہے بس خیالِ یار سے دل بستگی مجھے

    مأخذ :
    • کتاب : ستار وارثی کی نعت

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے