Font by Mehr Nastaliq Web

مہ و خورشید و انجم کو عطا کی روشنی تم نے

ستار وارثی

مہ و خورشید و انجم کو عطا کی روشنی تم نے

ستار وارثی

MORE BYستار وارثی

    مہ و خورشید و انجم کو عطا کی روشنی تم نے

    منور کر دیا سارے جہاں کو یا نبی تم نے

    بجھا کر کفر کی شمع مٹا کر زورِ باطل کو

    ہر اک انسان کو بخشا شعورِ زندگی تم نے

    خجالت سے جھکے جاتے ہیں سر دنیا میں شاہوں کے

    غلاموں کو سکھائے وہ رموزِ سروری تم نے

    خلوصِ دل سے سجدہ با ادب اللہ کو کرنا

    زمانے کو بتایا ہے یہ طرزِ بندگی تم نے

    جہاں میں توڑ کر پندار، شاہی اور امیری کا

    غریبوں بے نواؤں کو عطا کی ہمسری تم نے

    کسی بھی مرحلے میں زندگی کے شافعِ محشر

    بھلایا ہے نہ دل سے اپنی امت کو کبھی تم نے

    تمہارا لطف ہے سایہ فگن ستارِؔ عاصی پر

    کہ اس بربادِ الفت کو عطا کی آگہی تم نے

    مأخذ :
    • کتاب : معطر معطر (Pg. 37)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے