Font by Mehr Nastaliq Web

نہ صوفی ہوں نہ زاہد ہوں نہ عابد ہوں نہ میں عامل

ستار وارثی

نہ صوفی ہوں نہ زاہد ہوں نہ عابد ہوں نہ میں عامل

ستار وارثی

MORE BYستار وارثی

    نہ صوفی ہوں نہ زاہد ہوں نہ عابد ہوں نہ میں عامل

    ہے دیدارِ رسول اللہ میرے عشق کی منزل

    نہیں دنیا میں مجھ کو دولت و ثروت اگر حاصل

    یہ کیا کم ہے کہ ہوں ان کے درِ اقدس کا میں سائل

    شرف حاصل ہوا جب سے مجھے ان کی حضوری کا

    نہیں ہے عیش دنیا پہ دلِ مضطر مرا مائل

    ضرورت چارہ گر کی ہے نہ مجھ کو خضرِ منزل کی

    اب ان کی جنبشِ ابرو سے حل ہوتی ہے ہر مشکل

    بنا ہے طور ساماں جب سے میرے دل کا ہر ذرہ

    نہیں اٹھتا شبِ غم میں بھی اب مدت سے درِد دل

    وہ مختارِ جہاں ہیں جس کو جو چاہے عطا کر دیں

    میں راہِ عشق میں ستارؔ قسمت کا نہیں قائل

    مأخذ :
    • کتاب : معطر معطر (Pg. 67)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے