Font by Mehr Nastaliq Web

عرشِ بریں سے نورِ خدا جلوہ بار ہے

ستار وارثی

عرشِ بریں سے نورِ خدا جلوہ بار ہے

ستار وارثی

MORE BYستار وارثی

    عرشِ بریں سے نورِ خدا جلوہ بار ہے

    ہر شے جمالِ یار کی آئینہ دار ہے

    آرائشِ چمن سے فضا مشک بار ہے

    جس سمت دیکھو صل علیٰ کی پکار ہے

    آج آمدِ حضور ہے جشنِ بہار ہے

    آمد ہے ان کی جن کا تھا نبیوں کو انتظار

    آمد ہے ان کی جو ہیں رسولوں میں ذی وقار

    آمد ہے ان کی جو ہیں دو عالم کے تاجدار

    آمد ہے ان کی جن کے کرم کا نہیں شمار

    وہ آرہے ہیں جن سے خدا کو بھی پیار ہے

    ہر چشم تر سے ان کی محبت ہے آشکار

    دیدار کی خوشی میں ہر اک دل ہے بے قرار

    ان کے رخ حسین پہ دل و جان سب نثار

    بخشا خدا نے ان کو دو عالم کا اختیار

    ان کا جود رحمتِ پروردگار ہے

    وہ بادشاہِ حسن ہیں وہ سیدالبشر

    مِنت گزار ان کے سلاطین و تاجور

    لاکھوں درود اور سلام ان کی ذات پر

    ستارؔ مجھ کو کہتے ہیں ان کا گدائے در

    میرا نصیب باعثِ صد افتخار ہے

    مأخذ :
    • کتاب : معطر معطر (Pg. 50)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے