Sufinama

اے بے نیاز مالک پیارا ہے نام تیرا

سراج الہ آبادی

اے بے نیاز مالک پیارا ہے نام تیرا

سراج الہ آبادی

MORE BYسراج الہ آبادی

    اے بے نیاز مالک پیارا ہے نام تیرا

    دل میں ہے یاد تیری لب پر کلام تیرا

    ہے جان ناتواں کو تسکین نام تیرا

    ہر سانس دے رہی ہے دل کو پیام تیرا

    مسجد کی ہر اذاں میں ناقوس کی فغاں میں

    بجتا رہے گا ڈنکا ہر صبح وشام تیرا

    آغوش میں عطا کے میری خطا چھپائے

    عصیاں ہے کام میرا بخشش ہے کام تیرا

    آنکھوں میں میری آ جا دل میں میرے سما جا

    جپتا ہوں تیری مالا رٹتا ہوں نام تیرا

    بت خانہ میں نہ پایا کعبہ بھی دیکھ آیا

    دل نے مجھے بتایا آخر مقام تیرا

    لو میں سراج تیری جلتا رہے گا کب تک

    اس پر بھی لطف یہ بھی ہے اک غلام تیرا

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلدبارہویں (Pg. 123)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے