Sufinama

حریمِ عرش کے جلوے نظر میں گھر بناتے ہیں

شبنم کمالی

حریمِ عرش کے جلوے نظر میں گھر بناتے ہیں

شبنم کمالی

MORE BYشبنم کمالی

    حریمِ عرش کے جلوے نظر میں گھر بناتے ہیں

    غبارِ شہر طیبہ کو جو آنکھوں میں لگاتے ہیں

    نبی کے قرب کی لذّت ہمیشہ دل میں پاتے ہیں

    چراغِ اشک سے جو دامنِ مژگاں سجاتے ہیں

    جنونِ عشق کو طیبہ میں پابندِ خرد رکھیے

    کبھی منزل نہیں ملتی قدم جب ڈگمگاتے ہیں

    میں اپنے دل کو مانوں یا خطیبِ قوم کی مانوں

    مراد ل ہے مدینہ وہ اسے کعبہ بتاتے ہیں

    رسول اللہ کی بس ایک نسبت کام آتی ہے

    قضا کے بعد جب دنیا کے رشتے ٹوٹ جاتے ہیں

    کوئی لکھ پائے کیسے قاب قوسینِ کی تفسیریں

    سیاہی خشک ہوجاتی ہے خامے ٹوٹ جاتے ہیں

    کہاں ایمن کی وادی کو فرازِ عرش سے نسبت

    یہاں جلووں کی خواہش ہے وہاں جلوے بلاتے ہیں

    انہیں آنسو نہ کہیے جو نبی کی یاد میں ٹپکے

    بڑے انمول موتی ہیں کٹھن میں کام آتے ہیں

    نبی کا علم ہے ایسا سمندر جس کے ساحل پر

    شعوروفکر کے لاکھوں سفینے ڈوب جاتے ہیں

    وفورِ شوق کی بے تابیاں تسلیم ہیں لیکن

    وہی طیبہ میں جاتے ہیں جنہیں آقا بلاتے ہیں

    عقیدت سے جو نعتِ مصطفیٰ پڑھتے ہیں اسے شبنمؔ

    فرشتے ان کی لے کے ساتھ اپنی لَے ملاتے ہیں

    مأخذ :
    • کتاب : صہبائے عقیدت (Pg. 149)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے