Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

سراپا جس کا قرآں ہے وہ نورِ حق نما تم ہو

شبنم کمالی

سراپا جس کا قرآں ہے وہ نورِ حق نما تم ہو

شبنم کمالی

MORE BYشبنم کمالی

    سراپا جس کا قرآں ہے وہ نورِ حق نما تم ہو

    دوعالم جس کے جلووں کی ہے ہلکی سی ضیا تم ہو

    عروجِ فکر سے منزل ہے جس کی ماورا تم ہو

    خدا ہر گز نہیں لیکن خدا سے کب جدا تم ہو

    ازل کی صبح جس کے عارضِ تاباں کا جلوہ ہے

    ابد جس کے فروغِ حسن کا ہے آئینہ تم ہو

    وسیلہ سے تمہارے رب سے مانگوں بھی تو کیا مانگوں

    مری جنت مرا ایمان میرا مدعا تم ہو

    نگاہوں کے دریچوں سے تجلی دل میں جب پہنچی

    تصور میں معاً احساس یہ مجھ کو ہوا تم ہو

    بتاتا ہے شبِ معراج اقصیٰ کا حسیں منظر

    ہے جس پر اقتدا کو ناز ایسے مقتدا تم ہو

    تمہارے وصف کی کثرت کو دنیا دیکھ کر بولی

    محمد حامدومحمود احمد مصطفیٰ تم ہو

    تصور میں جھکاؤں سر کو یا دل کو برابر ہے

    مرے کعبہ مرے قبلہ مرے قبلہ نما تم ہو

    تمہارے ہاتھ سے محکم ہے نسبت میرے دامن کی

    گدائے بے نوا میں ہوں شہِ جودوسخا تم ہو

    زمانے کی عداوت بال بیکا کر نہیں سکتی

    مگر ایسا نہ ہو کوئی کہے مجھ سے خفا تم ہو

    حقیقت کچھ نہ تھی شبنمؔ کی دنیا میں مرے آقا

    مگر قطرہ کو جس نے رشکِ گوہر کر دیا تم ہو

    مأخذ :
    • کتاب : صہبائے عقیدت (Pg. 150)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے