Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جب کربلا میں سرکوکٹایا حسین نے

شبنم کمالی

جب کربلا میں سرکوکٹایا حسین نے

شبنم کمالی

MORE BYشبنم کمالی

    جب کربلا میں سرکوکٹایا حسین نے

    پیغام زندگی کا سنا یا حسین نے

    جلوہ نظر میں آیا جو ربِّ قدیر کا

    سجدہ سے سر نہ اپنا اٹھا یا حسین نے

    ہوکر نثار دین کی عظمت کے واسطے

    کتنا عظیم مرتبہ پایا حسین نے

    تلوار و تیر وخنجر ونیزہ کی نوک پر

    لعل وگہر کو اپنے لٹایا حسین نے

    سر دے دیا یزید کی بیعت نہ کی قبول

    پرچم بلند حق کا اٹھایا حسین نے

    اسلام کے شجر پہ نہ آئے کبھی خزاں

    یہ سوچ کر ہی خون بہایا حسین نے

    محبوبِ کائنات ہے اب فاطمہ کا لال

    عظمت کو دین کی جو بڑھایا حسین نے

    پانی ملا نہ سبطِ پیمبر کو تین دن

    گھر بھر کے ساتھ دُکھ یہ اٹھایا حسین نے

    نازاں ہے اپنے بخت پہ میدانِ کربلا

    اپنے لہو سے اس کو سجایا حسین نے

    شبنمؔ فدا ہو حق وصداقت کے واسطے

    ہم کو سبق یہی ہے پڑھایا حسین نے

    مأخذ :
    • کتاب : صہبائے عقیدت (Pg. 208)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے