Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ہادیِٔ کُل جُز محمد مصطفیٰ کوئی نہیں

شبنم کمالی

ہادیِٔ کُل جُز محمد مصطفیٰ کوئی نہیں

شبنم کمالی

MORE BYشبنم کمالی

    ہادیِٔ کُل جُز محمد مصطفیٰ کوئی نہیں

    رحمتہ للعالمیں ان کے سوا کوئی نہیں

    جس کی خاکِ رہ گزرہے غازۂ مہرفلک

    وہ نہ ہوں تو روزوشب صبح ومسا کوئی نہیں

    بن گئی طیبہ کی دوری اک سمندر کی طرح

    ہے تصور اک سفینہ ناخدا کوئی نہیں

    شمع یادِ مصطفیٰ ہے اور دل قندیل ہے

    گل اسے کردے کبھی ایسی ہوا کوئی نہیں

    آپ کی نعلین اقدس تاجِ سر میرا بنے

    اس سے بہتر بالیقیں ظلِّ ہما کوئی نہیں

    احمدِ مختار کے قدموں میں مچلو عاصیو!

    چارہ سازِ دردِ عصیاں دوسرا کوئی نہیں

    ناز ہے عرشِ بریں کو اس نیازِ خاص پر

    تھے محب محبوب باہم تیسرا کوئی نہیں

    موسمِ حج میں بھی محرومِ زیارت رہ گیا

    شہرِ طیبہ سے ملی مجھ کو صدا کوئی نہیں

    جان جب نکلے تو ہوں محبوب داور سامنے

    دل میں ارماں ہے یہی اس کے سوا کوئی نہیں

    شربتِ دیدار شبنمؔ کو عطا کر دیجئے

    اے مرے سرکار اب اس کی دوا کوئی نہیں

    مأخذ :
    • کتاب : صہبائے عقیدت (Pg. 32)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے