Sufinama

شفیع_الوار کی ہے آج آمد آمد

عبد الکریم مخلص

شفیع_الوار کی ہے آج آمد آمد

عبد الکریم مخلص

MORE BYعبد الکریم مخلص

    شفیع الوار کی ہے آج آمد آمد

    شہ انبیاء کی ہے آج آمد آمد

    یہ غل آسماں پر ہے حور و ملک میں

    حبیب خدا کی ہے آج آمد آمد

    مؤدب ہیں استادہ حور و ملائک

    شہ دوسرا کی ہے آج آمد آمد

    ہوا جس کے باعث ظہور دو عالم

    اسی پیشوا کی ہے آج آمد آمد

    یہی حکم خالق سناتا ہے ہاتف

    رسول خداؐ کی ہے آج آمد آمد

    منور دو عالم ہوئے نور حق سے

    امین الورا کی ہے آج آمد آمد

    زمیں کو ہوا فخر عرش بریں پر

    نبی العلا کی ہے آج آمد آمد

    ملائک فلک سے ہیں آئے زمیں پر

    شہ مصطفیٰ کی ہے آج آمد آمد

    مزین ہوئی خط غفراں سے امت

    کریم السجا کی ہے آج آمد آمد

    سلامٌ سلامٌ ندا آ رہی ہے

    کہ شمس الضحیٰ کی ہے آج آمد آمد

    ہوا پاک ظلمت سے آفاق سارا

    کہ بدرالدجیٰ کی ہے آج آمد آمد

    پڑھو مومنین دل سے صل و سلم

    کہ نور الہدیٰ کی ہے آج آمد آمد

    یہ لازم ہے مخلصؔ تو کر جان قرباں

    نبی الورا کی ہے آج آمد آمد

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے