کیا انتشار اب ہمیں رد_و_قبول کا
کیا انتشار اب ہمیں رد و قبول کا
دامن ہے اپنے ہاتھ میں آل رسول کا
جلوہ دعا میں ہے جو یہ حسن قبول کا
نالہ ہوا بلند کسی دل ملول کا
اللہ اور اس کا حبیب ایک ہی تو ہیں
مطلب کھلا ہوا ہے اطیعوالرسول کا
قرآن بھی زبان نبی ہے حدیث بھی
جو حکم ہے خدا کا وہی ہے رسول کا
پہلے ہے جذب اور سلوک اس کے بعد ہے
یہ راستہ عروج کا ہے وہ نزول کا
اکبرؔ زبان پر نہیں آتا جو دل میں ہے
پابند ہوں ضوابط اہل اصول کا
- کتاب : تجلیاتِ عشق (Pg. 27)
- Author :شاہ اکبر داناپوری
- مطبع : شوکت شاہ جہانی، آگرہ (1896)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.