حرم سے سفر آپ کا ہو رہا ہے
حرم سے سفر آپ کا ہو رہا ہے
ہجوم ملک جا بجا ہو رہا ہے
یہاں ہیں ملائک وہاں ہیں ملائک
تکلف بڑا جا بجا ہو رہا ہے
چلی ہے سواری حبیب خدا کی
عجب شور صل علیٰ ہو رہا ہے
زمیں ہو گئی عرش اعظم سے اونچی
فرشتوں میں یہ تذکرہ ہو رہا ہے
پلٹ کر حضور آگئے شب کی شب میں
یہی ذکر حیرت فزا ہو رہا ہے
بجا لا خدا کا تو شکر آج اکبرؔ
کہ تجھ پر بھی فضل خدا ہو رہا ہے
- کتاب : جذاباتِ اکبر (Pg. 162)
- Author : شاہ اکبرؔ داناپوری
- مطبع : آگرہ اخبار پریس، آگرہ (1915)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.