Sufinama

لکھ رہا ہوں آج وصفِ کار زار مرتضیٰ

شاہ امین الدین قیصر

لکھ رہا ہوں آج وصفِ کار زار مرتضیٰ

شاہ امین الدین قیصر

MORE BYشاہ امین الدین قیصر

    لکھ رہا ہوں آج وصفِ کار زار مرتضیٰ

    المدد اے قوت پروردگار مرتضیٰ

    کھینچ کر تصویر روئے نور بار مرتضیٰ

    چشم قدرت بن گئی آئینہ دار مرتضیٰ

    بدر میں دو بجلیاں گرتی تھیں اللہ رے کمال

    جب چمکتا تھا ہلالِ ذوالفقارِ مرتضیٰ

    دے نجف میں بادۂ تو حید اے ساقی مجھے

    کیا گھٹا اٹھی ہے سوئے کوہسار مرتضیٰ

    لوٹتے تھے لڑکے جب تو حضرت خیر البشر

    پونچھتے تھے اپنے دامن سے غبارِ مرتضیٰ

    جنگ میں چار آئینہ والے جو کھاتے تھے شکست

    ہر جری ہوتا تھا کیا حیران کارِ مرتضییٰ

    مہر کی کلغی جو تھی تو کہکشاں کا زیر بند

    سازو ساماں تھے یہ بہرِ راہوارِ مرتضیٰ

    لشکرِ اسلام میں اک عید نصرت ہوگئی

    جب نکل آیا ہلالِ ذوالفقارِ مرتضیٰ

    دیکھتی تھی فتح ونصرعت منہ بوقتِ کار زار

    کیا صفائی تھی میانِ ذوالفقارِ مرتضیٰ

    خاک میری ہند سے سوئے نجف لے جائیو

    اے نسیمِ روضۂ عالی وقارِ مرتضیٰ

    غل ہوا شبنم کے قطرے ہیں گلِ خورشید پر

    جب عرق لائی جبین نور بارِ مرتضیٰ

    دیکھ اے نرگس چلا آنکھوں سے میں سوئے نجف

    رفتہ رفتہ بڑھ گیا یہ انتظارِ مرتضیٰ

    تھر تھرا جاتی تھی ہیبت سے بنائے قصرِ دیر

    جب اذاں ہوتی تھی بالائے حصار مرتضیٰ

    بڑھ کے سرشارِ مئےِ کوثر کرےگا خلد میں

    قطرۂ دریائے لطف بے شمارِ مرتضیٰ

    رحم قاتل پر بھی آجاتا تھا غصے کے عوض

    تجھ پہ قرباں اے مزاج بردبارِ مرتضیٰ

    ہے مرے قبضے میں سیفی عاملِ سیفی ہوں میں

    تھا یہی وردِ زبانِ ذوالفقارِ مرتضیٰ

    چرخ چارم مہر کا اورنگ شاہی کیوں نہ ہو

    یہ بھی ہے قیصرؔ غلامِ تاجدارِ مرتضیٰ

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے