Sufinama

درِ شہ سے کمتر ہے اوج آسماں کا

شاہ امین الدین قیصر

درِ شہ سے کمتر ہے اوج آسماں کا

شاہ امین الدین قیصر

MORE BYشاہ امین الدین قیصر

    درِ شہ سے کمتر ہے اوج آسماں کا

    کہ ہر ذرہ ہے مہرِ تاباں وہاں کا

    مکیں ہے محمد کے جو آستاں کا

    وہ طالب نہیں قیصرباغِ جناں کا

    تیرے نامِ نامی نے اللہ اکبر

    بڑھایا ہے کس درجہ رتبہ اذاں کا

    تمنا یہ ہے لب پہ ہو نامِ حضرت

    سفر تن سے جس دم ہو روحِ رواں کا

    سواری تری عرش پر جب گئی تھی

    کشادہ تھا ہر ایک در آسماں کا

    حقیقت فقط اتنی اس شب کھلی تھی

    پتہ دے رہے تھے ملک لامکاں کا

    یہی آرزو ہے مٹوں تیری رہ میں

    میں خواہاں نہیں اپنے نام و نشاں کا

    نگاہوں میں میری وہ ہے سنگِ اسود

    جو پتھر ہے اے شہ ترے آستاں کا

    ترے کوچۂ رشکِ جنت کے آگے

    گلستاں ہے کیا باغِ رضواں کہاں کا

    مقیمِ درِ مصطفیٰ جو نہیں ہے

    نہ ہے وہ زمیں کا نہ ہے آسماں کا

    اٹھوں قبر سے تھام کر تیرا دامن

    نہیں مجھ کو درکار حلہ جناں کا

    سرِ حشر بس تیرے قدموں پہ سر ہو

    ہے کیا تختِ جم تاجِ کسرا کہاں کا

    ملا اس طرح حق سے معراج میں تو

    فقط فاصلہ رہ گیا دو کماں کا

    درِ شہ پہ قیصرؔ چلو جبہ سا ہو

    نہ لو نام بھولے سے ہندوستاں کا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے