Sufinama

عرب کی سر زمین آواز دی نورِ قدم آئے

محمود عالم حسینی

عرب کی سر زمین آواز دی نورِ قدم آئے

محمود عالم حسینی

MORE BYمحمود عالم حسینی

    عرب کی سر زمین آواز دی نورِ قدم آئے

    وہ دیکھو رحمۃ اللعالمین سوئے حرم آئے

    شعورِ بندگی کیا زندگی کا راز سمجھایا

    لیے ساغر مئے عرفان کا خیرالامم آئے

    وہ یک بو جہل تھا جو عظمتِ سرکار کا منکر

    وہ بیتِ آمنہ سے سرور عرب و عجم آئے

    یہ شاہد ہیں فلک کے مہر و ماہ سرکار عالم سے

    کہ جن کے راستہ میں سیکڑوں تیر و ستم آئے

    تمہارے آستاں پر جب بھی شاہانِ عجم آئے

    لرزتے کانپتے با چشمِ گریاں چشم نم آئے

    بہارِ گلستاں بن کر زمانے کی قسم آئے

    کرم کے پھول برساتے ہوئے شاہِ امم آئے

    حدودِ اؤلیا، میں پھر نہ کوئی رنج و غم آئے

    مبارک سر زمین ہند پر جن کے قدم آئے

    وہ کیا آئے کہ سب پیغمبروں کی عظمتیں آئیں

    کہ کعبہ بن گیا قبلہ محمد کے قدم آئے

    زبان حال سے لبیک کہتا ہے ہر اک حاجی

    بہت ہی دور سے خدمت میں اے سرکار ہم آئے

    بکے جو سالکِؔ خستہ خریدا نہیں سکتا

    میرے جام سفالی کے مقابل جامِ جم آئے

    مأخذ :
    • کتاب : کرم کا پھول (Pg. 2)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے