مرتبہ سب میں جن کا اعلیٰ ہے
مرتبہ سب میں جن کا اعلیٰ ہے
اپنا آقا وہ کملی والا ہے
سنگِ در دیکھنے میں کالا ہے
صبح امید کا اجالا ہے
چاند اپنا مدینہ والا ہے
نور ہی نور کا اجالا ہے
خانقاہی نظام میں پھر سے
سنجری دور آنے والا ہے
حرف بے صوف علم سینہ ہے
درس میں صرف قال قالا ہے
کان خاموش سن رہے ہیں صدا
آنکھ بند اور لب پہ تالا ہے
آمد و شد نفس کی کہتی ہے
آنے والا ہی جانے والا ہے
قادر و چشت نائبانِ رسول
ہند کا میکدہ سنبھالا ہے
اے بہار چمنستانِ وطن
چشت کیا ہے بہشت والا ہے
ہے سگِ آستانِ عالی جاہ
تیرے سالکؔ کا بول بالا ہے
- کتاب : کرم کا پھول (Pg. 5)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.