Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

لو نام بعد رب کے شام و سحر نبی کا

شاہ مسعودالحسن

لو نام بعد رب کے شام و سحر نبی کا

شاہ مسعودالحسن

MORE BYشاہ مسعودالحسن

    لو نام بعد رب کے شام و سحر نبی کا

    رکھتے ہیں نور دل میں جن و بشر نبی کا

    خلوت نشیں ہیں دل میں ہے آنکھ میں تجلی

    یہ بھی ہے گھر نبی وہ بھی ہے گھر نبی کا

    اک نور لیے ہوئے ہیں دونوں مقام روشن

    کعبہ میں گھر خدا کا طیبہ میں گھر نبی کا

    مولود کی مبارک بیشک یہ محفلیں ہیں

    چرچا ہے خوب گھر گھر آٹھوں پہر نبی کا

    دستِ نبی سے پایا قرآن مؤمنوں نے

    آفاق میں لقب ہے خیرالبشر نبی کا

    اس خاکِ در سے سب کی آنکھوں میں نور آیا

    روشن ہے نام جس سے ہر قلب پر نبی کا

    مسعودؔ ہو مبارک حاجی کو سنگ اسود

    میرے لیے ہے کافی بس سنگ در نبی کا

    مأخذ :
    • کتاب : Safina

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے