الہی ہاتھ پھیلائے ہوئے ہیں ہم ترے آگے
دلچسپ معلومات
مناجات بدرگاہ قاضی الحاجات
الہی ہاتھ پھیلائے ہوئے ہیں ہم ترے آگے
کریں گے آج اپنی قوم کا ماتم ترے آگے
دکھانے آے ہیں زخم بے مرہم ترے آگے
کہ دھرانا ہے اپنا قصۂ پر غم ترے آگے
الہی بن کے جو بگڑے ہیں ان کی دستگیری کر
پھر ان نا چیز ذروں کو عطا روشن ضمیری کر
کنارا عزم و استقلال نے ہم سے کیا یارب
مگر جو کچھ ہوا وہ اپنی غفلت سے ہوا یارب
ہوئی تشہیر ہم تر دامنوں کی جابجا یارب
جو کچھ قسمت میں لکھا تھا وہ پورا ہوچکا یارب
ہمارے نیر اقبال کو پھر جلوہ گر کردے
الہی پھر ہماری تیغ کو تیغِ دوسر کردے
خداوندا مری فریاد میں پیدا اثر کردے
عطا کر چشم حق بیں جو مجھے اہلِ نظر کردے
مجھے دیوانۂ زلف محمد سر بسر کردے
پھر اپنی معرفت کا اک چھلکتا جام بھردے
یہی دل کی تمنا ہے یہی ہے آرزو دل کی
کہ ہوجائے مئے الفت سے محسنؔ شست و شو دل کی
- کتاب : کلیات محسن
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.