Sufinama

عشق وہی تڑپ وہی حسن وہی ادا وہی

شاہ ولی الرحمٰن جمالی

عشق وہی تڑپ وہی حسن وہی ادا وہی

شاہ ولی الرحمٰن جمالی

MORE BYشاہ ولی الرحمٰن جمالی

    عشق وہی تڑپ وہی حسن وہی ادا وہی

    حسن کی ابتدا وہی عشق کی انتہا وہی

    دستِ دعا ہے خود وہی اور ہے مدعا وہی

    لب ہے وہی زباں وہی دل ہے وہی دعا وہی

    دل وہی اورجگر وہی روح وہی وہی ہے جاں

    آہ وہی شرر وہی زیست وہی قضا وہی

    کیف وہی وہی سرور نور وہی وہی ظہور

    جامِ لب آشنا وہی جامِ جہاں نما وہی

    بعد وہی وہی بعید قرب وہی وہی قریب

    پاس ہر ایک کے ہے سب سے جدا جدا وہی

    خلد وہی سقر وہی وہ ہی جزا وہی سزا

    قید وہی رہا وہی بندہ وہی خدا وہی

    وہ ہی ازل وہی ابد وہ ہی ازل سے تا ابد

    وہ ہی قدم وہی عدم وہ ہی فنا بقا وہی

    شوق وہی طلب وہی ذوق وہی طرب وہی

    عاشقِ جاں نثار وہ دلبر و دل ربا وہی

    موت وہی وہی حیات وہ ہی طبیب کائنات

    وہ ہی مرض شفا وہی درد وہی دوا وہی

    مست وہ ہوشیار وہ نشہ وہی خمار وہ

    شیشہ و ساغر و سبو ساقی خوش ادا وہی

    تخت وہی ہے تاج وہ ملک وہی ہے راج وہ

    شاہ وہی گدا وہی جو دوہی سخا وہی

    ذات وہی صفت وہی بے جہت اورجہت وہی

    عرش پہ کبریا وہی فرش پہ مصطفیٰؐ وہی

    قولِ ہمہ از اوست ہے دشمن و دوست دوست ہے

    خلق وہی کرم وہی وہ ہی جفا و فا وہی

    وہ ہی خدا وہی خودی وہ ہی ولا وہی ولی ؔ

    وہ ہی حبیبؒ اور خلیلؒ مرشدِ حق نما وہی

    مأخذ :
    • کتاب : کلام ولی ولی الکلام (Pg. 87)
    • Author : شاہ محمد ولی الرحمٰن

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے