Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

لایا تمہارے پاس ہوں یا پیر الغیاث

شاہ نیاز احمد بریلوی

لایا تمہارے پاس ہوں یا پیر الغیاث

شاہ نیاز احمد بریلوی

MORE BYشاہ نیاز احمد بریلوی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)

    لایا تمہارے پاس ہوں یا پیر الغیاث

    کر آہ کے قلم سے میں تحریر الغیاث

    لاہوت سے اتر کے ہوں ناسوت میں پڑا

    کیا کچھ ہوئی مقام کی تغیر الغیاث

    حرص و ہوائے نفس ہے زنجیر پائے دل

    پاتا نہیں نجات کی تدبیر الغیاث

    سوز و گداز واہ و تپش نالہ و فغاں

    سب کچھ ہوئے ولے نہیں تاثیر الغیاث

    عاجز ہوں اور بیکس و ناچار و ناتواں

    مضمون آہ دل کی ہے تفسیر الغیاث

    ہیں آپ کے کھاتے ہیں یا پیر دستگیر

    سن لو مرید اپنے کی یا پیر الغیاث

    مشکل کشائے خلق ہو تم شاہ اولیاء

    ہے اس لیے تمہاری قفا گیر الغیاث

    کرتے ہو مشکلات جہاں ایک پل میں حل

    کیوں حق میں میرے اتنی ہے تاخیر الغیاث

    گر سن کے الغیاث نیازؔ آپ داد دیں

    دنیا و دیں میں پاتی ہے توقیر الغیاث

    یا غوث اعظم آپ سوا کون ہے مرا

    کس کے کنے میں جا کروں تقریر الغیاث

    دیکھو تو میں نیازؔ ہوں لے سر سے پاؤں تک

    یا ہوں میں الغیاث کی تصویر الغیاث

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے